یکم جولائی سے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہونا شروع جائیں گے۔
گوشوارے جمع کروانے کے لئے کچھ کاغذات انتہائی ضروری ہیں۔ ہمارے یہاں اکثر دیکھا جاتا ہے کہ جب وکیل صارفین سے کاغزات کا تقاضا کرتا ہے تو صارفین لیت و لعل سے کام لیتے ہیں اور اپنے کاغزات پورے فراہم نہیں کرتے جسکی وجہ سے انہیں بعد میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کاغزات کی تفصیل درج ذیل ہے۔
بنک ودھولڈنگ سرٹیفکیٹ
یہ سرٹیفیکیٹ آپکو اس بنک سے ملتا ہے جہاں آپکا اکاؤنٹ ہے پورے سال میں آپکے اکاؤنٹ سے جتنا بھی ودھولڈنگ ٹیکس کٹا ہے وہ اس سرٹیفیکیٹ میں لکھا ہوتا ہے۔
بنک سٹیٹمنٹ جولائی 2020 تا جون2021
بنک سٹیٹمنٹ بھی آپکو اپنے بنک سے ہی ملے گی جس کے لیے آپکو اپنے بنک کے مینجر سے رابطہ کرنا پڑے گا۔
یوٹیلٹی بلز
بل بجلی، گیس، ٹیلی-فون ماہ جولائی 2021 گھر دفتر دوکان کارخانہ وغیرہ
ٹوکن ٹیکس
اگر آپکے پاس گاڑی ہے اور آپ نے گاڑی کا ٹوکن ٹیکس ادا کیا ہے تو ادا شدہ ٹوکن ٹیکس براۓ سال 2021۔
زمین کی خریدوفروخت
اگر کوئی زمین خریدی یا بیچی ہو کی تفصیل جولائی 2020 تا جون 2021۔
تفصیل کرایہ
اگر کوئی جائیداد کرایہ پر دی ہے تو اسکی تفصیل
What are the 14 mandatory documents to file FBR income tax return 2021-22?
ٹھیکہ کی تفصیل
اگر آپ زمیندار ہیں تو فصلوں کو فروخت یا ٹھیکہ کی تفصیل
گاڑی کی خریدوفروخت کی تفصیل
اگر موٹرسائیکل گاڑی خریدی یا بیچی ہو کی تفصیل جولائی 2020 تا جون 2021
بیرونی ممالک سے آئی ہوئی رقم
بیرون ممالک سے موصول شدہ رقم کی تفصیل جولائی 2020 تا جون 2021
پرائز بانڈ
پرائز بانڈ، سیونگ سرٹیفکیٹ کی تفصیل
تنخواہ کی معلومات
اگر آپ کسی پرائیویٹ یا سرکاری ادارہ میں ملازم ہیں تو جولائی 2020 سے جون 2021 تک کی سیلری سلپ
پنشن بک
ریٹائرمنٹ کی صورت میں پنشن بک
تعلیمی اخراجات کی تفصیل
بچوں کی تعلیم کے اخراجات کی تفصیل جولائی 2020 تا جون 2021
دیگر اخراجات
دیگر کاروباری اور گھریلو اخراجات
میڈیکل یا علاج معالجہ کے اخراجات
علاج معالجہ کے اخراجات



Impressive
Impressive sir
Excellent
Informative